جو جیوں تو تیرے لئے جیوں جو مروں تو تیرے لئے مروں | سلمان فارسی کمبوہ ایڈووکیٹ

  

میرے شوق کا یہ جنوں رہے کہ رہوں عمر بھر تیرے پیار میں

تیری سوچ میں تیری یاد میں تیری دید کے انتظار میں

 

جو جیوں تو تیرے لئے جیوں جو مروں تو تیرے لئے مروں

میری سانس تیرے لئے رُکے جو چلے تو تیری پکار میں

 

وہی ساعتیں تھیں عروج کی وہی دن تھے حاصلِ زندگی

جو بسر ہوئے ہیں کبھی کبھی تیری الفتوں کے دیار میں

 

میرے جانِ جاں اک کام کر مجھے آج اپنے تو نام کر

بنے یہ بھی میرا اعزاز اک تیرے نوکروں کی قطار میں

 

رہے فاؔرسی کا بھرم یونہی تیری رحمتوں کا کرم یونہی

میری زندگی یونہی وقف ہو تیری چاہتوں کے حصار میں

Post a Comment

Previous Post Next Post